عراق میں دسمبر سے یرغمال دو قطری شکاری بازیاب

قطری حکام کا اغواکار گروہ سے متعلق تفصیل بتانے سے گریز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق میں دسمبر 2015ء میں شکار کے دوران اغوا کیے گئے چھبیس قطری شکاریوں میں سے دو کو رہا کردیا گیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں ان دو افراد کی بازیابی کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں ایک قطری اور ایک ایشیائی باشندہ ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ باقی چوبیس یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں اور یہ کامیابی سے ہم کنار ہوں گی۔

قطری حکام نے ان کی بازیابی سے متعلق تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے اور نہ یہ بتایا ہے کہ ان افراد کو عراق کو کس گروپ نے یرغمال بنا رکھا تھا۔عراق کی وزارت داخلہ نے بھی فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع صحرائی علاقے سے 16 دسمبر کو نامعلوم مسلح افراد نے چھبیس قطری شہریوں کو ان کے شکار کیمپ سے اغوا کر لیا تھا۔اغوا کار دس بارہ پک اپ ٹرکوں پر سوار ہو کر آئے تھے اور قطری شکاریوں کو کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے تھے۔تب سے ان کے بارے میں کچھ اطلاع نہیں ہے کہ انھیں کہاں رکھا جارہا ہے اور نہ اغوا کاروں کا کوئی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

عراق میں قطری شہریوں کے اغوا کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا تھا جب قطر اور عراق کے درمیان شامی تنازعے کے تناظر میں کشیدگی پائی جارہی تھی۔قطر شامی صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے باغیوں کی حمایت کررہا ہے جبکہ عراق نے سرکاری طور پر تو کوئی واضح موقف تو اختیار نہیں کیا ہے لیکن ملک کی غالب شیعہ آبادی شامی صدر کی حمایت کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں