اسدی فوج ایک ماہ میں جنگ بندی کی 2000 خلاف ورزیوں کی مرتکب
فریقین امن مساعی کو ایک اور موقع دیں: جان کیری
شامی اپوزیشن نے الزام عاید کیا ہے کہ صدر #بشار_الاسد کی فوج اور اس کی حامی ملیشیا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شامی سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ صرف مارچ کے مہینے میں اسدی فوج نے جنگ بندی کی 2000 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے اور شہری آبادی پر 420 بیرل بم گرائے گئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شامی اپوزیشن کی جانب سے سرکاری فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام ایک ایسے وقت میں لگایا ہے جب دوسری جانب #اقوام_متحدہ کے امن مندوب اسیٹفن #دی_میستورا نے شامی اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ امن بات چیت کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
ادھر دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ #جان_کیری نے #شام میں تمام متحارب گروپوں سے جنگ بندی پر قائم رہنے اور امن بات چیت کو ایک اور موقع دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کے بعد اب مزید تباہی اور بربادی کی گنجائش نہیں رہی۔ فریقین عارضی جنگ بندی کی پاسداری کرتے ہوئے امن بات چیت کو آگے بڑھانے میں معاونت کریں۔
شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چارایام میں حلب شہر میں جاری لڑائی کے دوران کم سے کم 100 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں تمام متحارب گروپوں سے وابستہ عناصر کی ہیں۔
گذشتہ اتوار کو شمالی شام کے حلب شہر میں العیس اور خان طومان کے مقام پر ہونے والی لڑائی کے دوران 61 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ مہلوکیں میں زیادہ تعداد النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کی بتائی جاتی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شامی فوج کے 50 اہلکاراور 34 دیگر اسد نواز عناصر جبکہ النصرہ فرنٹ کے 24 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
-
حلب میں ایرانی ہلاکتوں کی متضاد تعداد.. بری افواج کے سربراہ رو دیے
شام کے شہر حلب کے نواحی علاقوں میں گزشتہ دو روز میں لڑائی کے دوران مارے جانے والے ...
مشرق وسطی -
النصرہ محاذ نے حلب میں بڑے حملے کی تیاری شروع کر دی
شدت پسند گروپ کے 9500 جنگجو بڑی کارروائی کے لیے تیار
مشرق وسطی -
دمشق کے نواح اور حلب میں جھڑپیں ،40 افراد ہلاک
داعش کا شامی فوج کے زیر قبضہ پاور اسٹیشن پر بارود سے بھری کاروں سے حملہ
مشرق وسطی -
شام: حلب کے نواح میں حزب اللہ کے 7 جنگجو ہلاک
شام لائیو نیٹ ورک کے مطابق شام کے شہر حلب کے نواح میں تلہ العیس کے علاقے میں حزب ...
مشرق وسطی -
ایرانی فوجی افسر اور 12 افغانی حلب میں ہلاک
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق پاسداران انقلاب کا ایک لیفٹیننٹ رینک کا افسر احمد ...
بين الاقوامى -
'داعش' کے جنگجوؤں کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی
شامی شہر حلب میں سیکڑوں داعش چھوڑ کر اپوزیشن سے جا ملے
ایڈیٹر کی پسند