شام: حلب کے نواح میں حزب اللہ کے 7 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام لائیو نیٹ ورک کے مطابق شام کے شہر حلب کے نواح میں تلہ العیس کے علاقے میں حزب اللہ کی ملیشیا پر النصرہ فرنٹ کے حملے میں لبنانی تنظیم کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ حزب اللہ کے قریب سمجھی جانے والی ویب سائٹس نے مارے جانے والے ارکان کے نام جاری کیے ہیں :

محمد خضر الکبش "ذو الفقـار" (جنوبی لبنان کے شہر صیدا سے)

علی خزعل (علي خزعل جنوبی قصبے عبا سے)
عباس موسى وهبہ (جنوبی علاقے محرونة سے)
ثائر الحاج دياب (البقاع کے علاقے شمصطار سے)
حسين صبحي فحص (جبشیت سے)
محمد حسن عزقول (غريب) من ياطر
اسماعيل نايف حلاوہ (كفركلا سے)

علاوہ ازیں حلب کے شمالی نواحی علاقے آسیا میں طیاروں کی بمباری سے دو شہریوں کے جاں بحق ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق شامی اپوزیشن کے مسلح جنگجوؤں نے سرکاری فوج پر حملہ کر کے حلب کے جنوبی نواحی علاقے میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ایک ٹیلے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

دوسری جانب بشار الاسد کی فوج نے حمص میں الوعر کے علاقے کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنا کر اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

ادھر انقلابی جنگجوؤں پر مشتمل الثوار بریگیڈز نے اللاذقیہ کے نواحی پہاڑی علاقے میں شامی سرکاری فوج کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد تین دیہاتوں المازغلی، نحشبا اور رشا پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں