سعودی عرب:تیز بارش، ٹریفک حادثات میں ایک معتمر جاں بحق،6 زخمی
سعودی عرب میں تازہ طوفانی بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں دو الگ الگ واقعات کے دوران ایک معتمر جاں بحق اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کے قریب تیز ہوا کے باعث ہوٹل کی کھڑکی ٹوٹ کرنیچے آگری جس کے نتیجے میں وہاں موجود چھ عازمین عمرہ زخمی ہوگئے۔ مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے باعث تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجےمیں ایک معتمر جاں بحق ہوگیا۔ گاڑیوں کے تصادم کا واقعہ مکہ مکرمہ میں الشرائع کالونی میں پیش آیا۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک معتمر شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
ہوٹل میں کھڑکی لگنے سے زخمی ہونےوالے چھ میں سے تین معتمرین کو شاہ فیصل اسپتال اور ایک کو اجیاد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا ہے۔ دو معتمرین کو معمولی زخم آئے تھے۔ انہیں موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔
-
سعودی عرب میں بارشیں، ۹ افراد جاں بحق
سعودی عرب کے شہروں مکہ اور مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کا شام میں قحط سالی کا انتباہ
بارشیں نہ ہوئیں تو لاکھوں شامیوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوجائیں گے
مشرق وسطی -
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں، 45 جاں بحق
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے ...
پاكستان