قاسم سلیمانی کی فلوجہ معرکے کی "نگرانی"
ایرانی پاسداران انقلاب کے ذیلی بریگیڈ فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرگردش ان تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے جن میں وہ عراق کے شہر فلوجہ کے معرکے کی نگرانی کے لیے اجلاس میں شریک نظر آرہے ہیں۔ یہ تصاویر اسی روز جاری ہوئی ہیں جس روز سلیمانی نے قم میں ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس وجہ سے ان تصاویر کے مستند ہونے کے بارے میں شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔
بعض تصاویر میں سلیمانی سادہ لباس میں عراق میں پاپولر موبیلائزیشن ملیشیاؤں کی قیادت کے ساتھ ایک اجلاس میں ان نقشوں کی نگرانی کررہے ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ فلوجہ کے معرکے کے لیے عسکری منصوبے ہیں۔ اس دوران دیگر تصاویر میں سلیمانی دوسرے لباس میں نظر آرہے ہیں۔
ان تصاویر کے صحیح ہونے کی صورت میں یہ عراق میں براہ راست ایرانی مداخلت کا ایک اور ثبوت ہوں گی جس طرح کہ شام میں دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک النجباء نامی ملیشیا نے فیس بک پر پیر کے روز سلیمانی کی تصاویر جاری کیں جن میں وہ فیلق بدر کے کمانڈر اور پاپولر موبیلائزیشن کی قیادت کے ساتھ ایک اجلاس میں نظر آرہے ہیں۔
تاہم دیگر اکاؤنٹس پر اسی روز سلیمانی کی ایرانی شہر قم میں موجودگی کی تصاویر نشر کی گئیں۔ ان کے علاوہ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسیوں جن میں "اِرنا" اور "مہر" شامل ہیں انہوں نے ایک کانفرنس کی تصویری رپورٹیں جاری کیں جس میں سلیمانی نے خطاب کرتے ہوئے شام اور عراق میں لڑائی کا دفاع کیا ہے۔ سلیمانی نے ایران میں علمی درس گاہوں اور مذہبی اداروں پر زور دیا کہ وہ سیاست اور معاشرے میں زیادہ بڑا کردار ادا کریں۔
ادھر عربی روزنامے "الشرق الاوسط" کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی کے قریب شمار کی جانے والی ویب سائٹ "تابناک" نے بتایا ہے کہ سلیمانی پیر کے روز صبح اور دوپہر کے وقت قم کانفرنس میں تھا جب کہ شام میں وہ توقع کے مطابق عراق پہنچ گیا۔
دوسری جانب ایسے وقت میں جب کہ اتحادی افواج فلوجہ کے معرکے میں پیش قدمی کررہی ہیں، بعض ویب سائٹوں پر فخریہ طور پر ایسی تصاویر بھی نشر کی گئی ہیں جن میں پاپولر موبئیلائزیشن کے راکٹوں پر کچھ عرصہ قبل شام میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے ایک رہ نما مصطفی بدرالدین کی تصویر چسپاں دکھائی گئی ہے۔
-
جنرل قاسم سلیمانی ایرانی شدت پسندوں کے صدارتی امیدوار!
ایران میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں جہاں اور کئی امیدوار پر تول رہے ...
بين الاقوامى -
جنرل قاسم سلیمانی کا دورہ روس، پوتن سے ملاقات نہیں ہوگی!
ایرانی #پاسداران_انقلاب کی بیرون ملک سرگرم #القدس_فورس کے سربراہ جنرل ...
بين الاقوامى -
ایران ... قاسم سلیمانی بنا تصویر اور آواز کے نمودار
ایرانی خبر رساں ایجنسیوں نے پاسداران انقلاب کے زیرانتظام تنظیم "فیلق ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی بغداد میں کیا کر رہے ہیں؟
ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے گزشتہ ہفتہ ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی سے متعلق ایران کی معنی خیز خاموشی؟
ماسکو نے ایرانی جنرل کے دورے روس کی تردید کر دی
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی کے شامی لڑائی میں شدید زخمی ہونے کی اطلاع
پاسداران انقلاب کے جنرل ان دنوں تہران میں زیر علاج ہیں: اسرار ایران
مشرق وسطی