عراق: فلوجہ سے نقل مکانی کرنے والے داعش کے نشانے پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کے شہر فلوجہ میں داعش تنظیم نے شہر سے نقل مکانی کرنے والے متعدد شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تنظیم نے بعض افراد کو دریائے فرات عبور کرنے کے دوران نشانہ بنایا جب کہ دیگر افراد کو تنظیم کے نشانہ بازوں نے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے نمائندے کے مطابق فلوجہ کے جنوبی علاقے الحصی کے رہائشی 13 شہری جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی دریائے فرات کے دوسری جانب سیکورٹی فورسز کے زیر کنٹرول شہر عامریۃ الفلوجہ کی جانب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران داعش نے ان کی کشتی چلانے والوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تمام افراد پانی میں ڈوب گئے۔

ادھر الانبار صوبے میں ذمہ داران نے خبردار کیا ہے کہ حال ہی میں فلوجہ سے دریائے فرات کے راستے عامریۃ الفلوجہ کے مختلف علاقوں میں پہنچنے والے سیکڑوں خاندانوں کو انسانی المیے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر عامریۃ الفلوجہ کے ضلعی ڈائریکٹر فیصل العیساوی نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تمام تنظیموں اور عراقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسانی امداد پیش کیے جانے میں جلدی کی جائے۔

العیساوی کے مطابق شہر کی کیمپ، گھر اور اسکول نقل مکانی کرنے والے خاندانوں سے بھر چکے ہیں جب کہ ریسکیو مواد کی شدید قلت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں