سعودی عرب : سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر 100 ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الزہرانی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی گاڑی میں سے یا چلنے کے دوران سگریٹ کے ٹکڑوں کو پھینکے گا تو اُس پر فوری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چالان کی ذمہ داری ٹریفک اہل کار کی ہوگی اور فوری جرمانہ 100 ریال ہوگا۔

بریگیڈیئر جنرل الزہرانی کے مطابق یہ کارروائی چوتھے درجے کے چالان میں آتی ہے۔ اس درجے میں کسی بھی آلے کا بغیر اجازت استعمال، آداب عامہ کے منافی نعرے یا پوسٹرز لگانا، بلا ضرورت سواریوں کو شاہراہ عام پر کھڑا چھوڑ دینا، گاڑیوں کے اندر سے کسی بھی چیز کا باہر پھینکنا، سامنے کی نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا، پیدل چلنے والوں کا اپنے مخصوص مقامات کے سوا دیگر جگہاؤں سے سڑک عبور کرنا اور پیدل چلنے والوں کا اپنے لیے مخصوص اشاروں کی پابندی نہ کرنا شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں