داعش کے خلاف جنگ زیربحث.. شہزادہ محمد بن سلمان واشنگٹن میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ داعش کے خلاف برسرجنگ بین الاقوامی اتحاد کے دوسرے اجلاس میں شریک سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ اجلاس میری لینڈ کے امریکی فوجی اڈے میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی عسکری کارروائیوں کی سرانجام دہی اور اسی سے متعلق دیگر امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔

سعودی سرکاری وفد میں نائب ولی عہد کے علاوہ شاہی دفتر کے مشیر ڈاکٹر محمد عیسی ، شاہی دفتر کے مشیر اور وزیر دفاع کے دفتر کے نگران عام فہد العیسی ، شاہی دفتر کے مشیر رافت الصباغ، چیف آف جنرل اسٹاف کمیٹی جنرل عبدالرحمن البنیان اور وزیر دفاع کے عسکری مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری شامل ہیں۔

ان کے علاوہ وفد کے ارکان میں شاہی دفتر کے مشیر ڈاکٹر عزام الدخیل، سعودی کابینہ کے سکرٹریٹ کے مشیر احمد الخطیب اور عراق میں خادم حرمین شریفین کے سفیر ثامر السبہان بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں