.

حوثی وفد بغداد میں کیا کر رہا ہے؟ جانئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت کے خلاف برسر پیکار حوثی باغی ملیشیا کا ایک وفد محمد عبد السلام کی قیادت میں دارلحکومت بغداد پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق حوثی وفد عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری سمیت دیگر مرکزی عہدیداروں سے مذاکرات کرے گا۔

ابراہیم الجعفری سے حوثی وفد کی ملاقات وزارت خارجہ کے دفتر میں آج کسی وقت ہو گی۔ عراق کے دورے پر آنے والے حوثی وفد کا کہنا ہے کہ وہ مختلف ملکوں کا دورہ یمن میں قائم ہونے والی سپریم پولیٹیکل کونسل کو ملک کی نمائندہ پالیسی ساز انجمن کے طور پر تسلیم کروانے کے لئے کر رہے ہیں۔ اس کونسل میں معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ہم خیال افراد کو بھی برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حوثی وفد بغداد کے بعد لبنانی دارلحکومت بیروت جائے گا جہاں سے وہ اپنی آخری اور اہم منزل تہران روانہ ہو گا۔ اس دورے کی حتمی مدت کا تعین بھی نہیں کیا گیا ہے۔