یمن:حکومتی فورسز سے جھڑپ میں اہم حوثی کمانڈر ہلاک
’العربیہ‘ ٹیلی ویژن چینل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نھم کے محاذ پر حکومتی فورسز کے ساتھ ایک خونریز جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے اہم کمانڈر عبدالخالق القرموشی کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں حوثٰوں کے میڈیا وار کے انچارج کرنل احمد عبدالرحمان الخطیب اور اس کے متعدد ساتھی نجران کے قریب شمالی صعدہ میں ایک جھڑپ میں مارے گئے تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج نے مغربی یمن میں الحدیدہ گورنری میں حوثی ملیشیا اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں پر 8 مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الجوف اور صعدہ کو ملانے والے علاقے المثلث میں العواضی پوائنٹ پر حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حکومتی فورسز العواضی پوائنٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکومتی فورسز نے البقع اور صعدہ کے مغربی سمت میں واقع الیتمہ ڈائریکٹوریٹ کے آس پاس باغیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائش گاہ پر بمباری کی گئی ہے۔ الحدیدہ ہوائی اڈے پربھی گولہ باری کی گئی ہے۔
-
حوثی ریلیوں میں "امریکا مردہ باد "کے نعروں کی گونج میں کمی؟
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمنی باغیوں کے زیر انتظام اور زیرقبضہ میڈیا میں زیر گردش ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کا سینیّر کمانڈر نجران کے نزدیک فضائی حملے میں ہلاک
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے نجران کے نزدیک واقع یمنی علاقے میں ایک فضائی ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کو اپنے جنگجوؤں کو غیر مسلح کرنا ہوگا: سعودی عرب
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے ...
بين الاقوامى