حلب پر فضائی بم باری جنگی جرائم ہیں : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر شہزادہ زيد بن رعد الحسين کا کہنا ہے کہ شام کے شہر حلب کے مشرقی حصے کا محاصرہ اور اس پر بم باری "تاریخی جہتوں کے حامل جرائم" ہیں جو جنگی جرائم کی حد تک پہنچ گئے ہیں اور ان میں شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہو چکی ہے۔
شہزادہ زید نے جمعے کے روز وڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بڑی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختلافات ایک جانب رکھ کر شام کی صورت حال کو بین الاقوامی عدالتِ جرائم کی استغاثہ تک پہنچائیں۔
دوسری جانب شام میں تحقیق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ پاؤلو بنیرو کا کہنا ہے کہ کمیٹی حلب میں جنگی جرائم کی توثیق کا عمل جاری رکھے گی۔ انہوں نے بشار الاسد کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مرتکب خلاف ورزیوں اور پامالیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔
-
روس حلب پرحملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے: نیٹو
شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کے ایک سینیر سفارت ...
بين الاقوامى -
حلب کے مشرقی حصے پر دوسرے روز بھی فضائی حملوں میں وقفہ
روسی اور شامی فضائیہ نے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بدھ کو ...
مشرق وسطی -
روسی اور شامی فورسز نے حلب پر بمباری روک دی
روس اور شام نے شمالی شہر حلب پرمنگل سے عارضی طور پر فضائی حملے روک دیے ہیں جبکہ ...
مشرق وسطی