شام : حزب اللہ کی ملیشیاؤں کے مزید ارکان ہلاک
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے حلب میں اپنے ایک اہم ترین کمانڈر کی ہلاکت پر ایک ہفتہ گزر جانے کی مناسبت سے خطاب کیا۔ مذکورہ کمانڈر کا نام حاتم حمادہ ہے جو "علاء" کی عرفیت سے جانا جاتا تھا۔
حزب اللہ کے نزدیک شمار کی جانے والی متعدد ویب سائٹوں نے گزشتہ دو روز کے دوران شام میں مارے جانے والے حزب اللہ کی ملیشیاؤں کے چھ ارکان کی تصدیق کی۔ اس طرح رواں ماہ حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے ارکان کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ ہلاک شدگان کا تعلق جنوبی لبنان اور بقاع کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان کی عمریں 16 سے 25 برس کے درمیان ہیں۔
-
امریکا : منی لانڈرنگ اور منشیات کے جرائم میں "حزب الله" ملوث
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور فرانس میں لبنانی تنظیم "حزب الله" ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ امریکا اور روس کی آلہ کار بن چکی : سابق قائد
لبنان کی شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل صبحی الطفیلی نے ایران کی ...
مشرق وسطی -
شام میں حزب اللہ کا سرکردہ جنگجو کمانڈر ہلاک
مقتول کا تعلق اسرائیل کے زیرقبضہ علاقے سے ہے
بين الاقوامى