ایران ، بغاوت اور دہشت گردی کے درمیان "رُسوا" اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے زور دے کر کہا ہے کہ باغی انقلابیوں کی جانب سے یمنی عوام پر مسلط کیے جانے والے تنازع اور جنگ کا تجربہ جس کی پشت پر ایران ہے. اس امر کو باور کراتا ہے کہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ دہشت گرد جماعتوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کا دائرہ کتنا وسیع ہے۔

صدر ہادی کے مطابق اس کی مثالیں بڑی تعداد میں موجود ہیں کہ یہ دہشت گرد جماعتیں باغی ملیشیاؤں کے مقابلے پر نہیں آئیں بلکہ انہوں نے حضرموت ، ابین ، الحوطہ اور دیگر علاقوں پر قبضہ کر کے بغاوت کے منصوبے کو معاونت کی۔

یمنی صدر نے ایک مرتبہ پھر سے خبردار کیا کہ ایران کئی برسوں سے اس بات کا خواہش مند ہے کہ آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب پر اپنے آلہ کاروں کے ذریعے کنٹرول سے خطے کے امن اور بین الاقوامی جہاز رانی کو عدم استحکام سے دوچار کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں