مغربی کنارہ : نابلس میں مسلح جھڑپ کے دوران خاتون ہلاک
فلسطینی طبی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں مسلح افراد اور فلسطینی سکیورٹی اداروں کے درمیان جھڑپوں میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 39 سالہ خاتون کے سینے میں گولی لگی تھی اور اس نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
نابلس کے گورنر اکرم الرجوب کے مطابق مسلح جھڑپوں کا آغاز مسلح افراد کی جانب سے فلسطینی سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر فائرنگ کے بعد ہوا۔ سرکاری ریڈیو کو دیے گئے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جھڑپوں میں ایک سکیورٹی اہل کار شدید زخمی ہوا جب کہ دو اہل کاروں کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران نابلس شہر اور بلاطہ کیمپ میں مسلح افراد اور فلسطینی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں فریقین کی ہلاکتیں ہوئیں۔
-
اسرائیل فلسطین پر قبضے کے خاتمے کا ٹائم فریم دے: سعودی عرب
اسرائیل سے بین الاقوامی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ
بين الاقوامى -
اسرائیل ہمیشہ فلسطین پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا: اوباما
سفارت کاری کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: جنرل اسمبلی میں تقریر
بين الاقوامى -
''الحرمین الشریفین کے تحفظ، فلسطین اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کا عزم''
مسلمان باہم دست و گریباں ہو کر دین اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں: مفتیِ اعظم ترکی
پاكستان