ترکی شام میں فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لے گا: وزیراعظم یلدرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پڑوسی ملک شام میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

بن علی یلدرم نے جمعرات کے روز انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ''تین فوجی گذشتہ روز شام میں ایک حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اس سے یہ واضح ہے کہ کچھ لوگ ترکی کی داعش کے خلاف جنگ پر خوش نہیں ہیں۔اس حملے کا یقینی طور پر بدلہ لیا جائے گا''۔

قبل ازیں ترک فوج نے شام کے ایک مشتبہ فضائی حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ترکی کی جنگ زدہ پڑوسی ملک میں تین ماہ قبل فوجی مداخلت کے بعد سے شامی حکومت کی فورسز کے ہاتھوں یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size