ابوالحسن المہاجر داعش کا نیا ترجمان مقرر، ترکی کو دھمکیاں
شدت پسند گروپ داعش نے انٹرنیٹ پر ایک ریکارڈ صوتی پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں ابو الحسن المہاجر کو تنظیم کا نیا ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
داعش کے لیے میڈیا پروپیگنڈا کرنے والی ’الفرقان‘ نامی ویب سائٹ پر پوسٹ فوٹیج میں کہا گیا ہے کہ ابوالحسن المہاجر تنظیم کے نئے ترجمان ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں امریکا نے داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ العدنانی کو 30 اگست کو شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔
ادھر داعش کے نئے ترجمان ابو الحسن المہاجر نے ترکی کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔ المہاجر نے داعشی جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ ترک سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر حملے کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ داعشی جنگجوؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ مغربی موصل میں تل عفر قصبے سے فرار کے بجائے ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
ایک صوتی پیغام میں المہاجر کاکہنا ہے کہ داعش کے حامی سیکولر ترکی کے عناصر کو ہر جگہ نشانہ بنائیں گے۔ داعش ترکی کے فوجی، اقتصادی اور ابلاغی مراکز پرحملوں کے ساتھ ساتھ سفارت خانوں اور دنیا بھر میں اس کے قونصل خانوں پر بھی حملے کرے گی۔
-
داعش کے ترجمان کو ہلاک کرنے کا روسی دعویٰ مذاق ہے: امریکی حکام
امریکی حکام نے روس کے داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی کو شام میں ہلاک کرنے کے ...
مشرق وسطی -
داعش کا ترجمان ابو محمد العدنانی حلب میں قتل
شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے ترجمان ابو محمد ...
مشرق وسطی -
داعش کا ترجمان عراقی فوج کے فضائی حملے میں زخمی
سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے ترجمان ابو محمد العدنانی عراق ...
مشرق وسطی