اتحادی فوج کے حملے میں شام میں تین داعشی کمانڈر ہلاک
امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے چار دسمبر کو شام کے الرقہ شہر میں کیے گئے حملوں میں داعش کے تین اہم کمانڈر ہلاک کردیے ہیں۔ ہلاک ہونے والے داعشی کمانڈروں میں بیرون ملک کارروائیوں، پیرس میں سنہ 2015ء میں حملوں میں ملوث جنگجو اور بیرون ملک سے جنگجو بھرتی کرنے کے ذمہ داران شامل ہیں۔ انہیں چار دسمبر کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد حکام اس حملے کے نتائج کا انتظار کررہے تھے۔
پینٹا گون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار دسمبر 2016ء کو کیے گئے فضائی حملے میں داعش کے دو سینیئر کمانڈر صلاح قرماط اور سامی جدو 13 نومبر 2015ء کو فرانس میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے معاونت کار تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح قرماط اور سامی جدو نے ابو محمد العدنانی نامی جنگجو کے ساتھ مل کر فرانس میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ ابو محمد العدنانی بھی رواں سال اگست میں ایک فضائی حمل میں ہلاک ہوگیا تھا۔ العدنانی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری روس نے قبول کی تھی۔
چار دسمبر کو فضائی کارروائی میں الرقہ میں ہلاک ہونے والے تیسرے داعشی جنگجو کی شناخت ولید ھمان کے نام سے کی گئی ہے۔ ولید ھمان داعش میں خود کش بمبار حملوں سے متعلق امور کا سربراہ تھا۔ بیلجیم کی ایک عدالت نے سنہ 2015ء میں دہشت گردی کی ایک ناکام سازش کے جرم میں ولید کے ملوث ہونے کےشبے سے اسے سزا بھی سنا رکھی تھی۔ شام میں ہلاک ہونے والے تینوں داعشی دہشت گرد بیرون ملک عسکری سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ چند ہفتے قبل 16 نومبر کو اتحادی فوج نے ابو بکر الحکیم نامی ایک داعشی شدت پسند کو بھی فضائی حملوں میں ہلاک کردیا تھا۔
-
دو برسوں میں شام اور عراق میں 50 ہزار داعشی ہلاک : پینٹاگون
امریکی وزارت دفاع کے ایک ذمے دار نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ داعش تنظیم کے ...
مشرق وسطی -
لیبیا: داعشی خاتون کے خود کش حملے کی ویڈیو
خود کش حملہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے دوران کیا گیا
بين الاقوامى -
عراقی فوج اور اتحادی طیاروں کی بمباری میں 54 داعشی جنگجو ہلاک
داعش موصل میں تعاون نہ کرنے والے شہریوں کو ہلاک کررہے ہیں: اقوام متحدہ
مشرق وسطی