شامی جیش الحر نے آستانہ مذاکرات پر بات چیت معطل کر دی
بشار الاسد کی فوج اور ملیشیا فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں
شامی اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل فری سیرئین آرمی المعروف جیش الحر نے قازقستان کے شہر آستانہ میں 17 جنوری کو ہونے والے مذاکرات سمیت شام میں کی جانے والی حالیہ فائر بندی سے متعلق تمام ملاقاتوں کو بشار الاسد حکومت کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیاں روکنے تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شام میں بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کی خاطر فوجی جدوجہد کرنے والی تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے مطابق فائر بندی کا اطلاق شام کے تمام علاقوں میں ہو گا تاہم جن علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے، وہ فائر بندی میں شامل نہیں ہیں۔
معاہدے کے ضامنوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بشار الاسد اور انہیں تعاون فراہم کرنے والی ملیشیاؤں کو فائر بندی کا پابند بنائیں گے لیکن شامی حکومت اور اس کی ہمنوا ملیشیا تنظیمیں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مشرقی دمشق میں وادی بردی، حماہ کے مضافات اور مشرقی الغوطہ اور درعا میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔
جیش الحر کے بیان کے مطابق شامی حکومت فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے جس سے ہزاروں شامیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں نے قازقستان مذاکرات کے حوالے کسی بھی قسم کی بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیز فائر بندی پر مکمل عمل درآمد کئے بغیر اپوزیشن جماعتیں اس سے متعلق کسی بھی قسم کے مذاکرات سے دور رہیں گی۔
-
جیش الحر کو میزائل دفاعی نظام نہیں ملا: شامی حزبِ اختلاف
شامی حزبِ اختلاف کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں کہا ...
مشرق وسطی -
روسی امداد کی پیش کش ٹھکرائی نہیں: شامی جیش الحر
روسی طیارے باغی گروپوں کے ٹھکانوں اور شہری علاقوں پر حملے بند کریں
مشرق وسطی -
داعش کے خلاف روس، جیش الحر کی مدد کو تیار
شام میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا وقت آ گیا: روسی وزیر خارجہ
بين الاقوامى -
اللاذقیہ پر روسی بمباری، جیش الحر کا بھاری جانی نقصان
شام میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والی 'آبزرویٹری' نے بتایا ہے کہ اللاذقیہ میں ...
مشرق وسطی -
ترکی: شام کے جیش الحر کا کمانڈر بم دھماکے میں ہلاک
شام کے باغی جنگجوؤں اور منحرف فوجیوں پر مشتمل جیش الحُر کا ایک کمانڈر ترکی کے ...
مشرق وسطی -
جیش الحُر کے 1300 جنگجو کوبانی جائیں گے
داعش کے مقابلے میں کردوں کی کمک اور حمایت میں مسلسل اضافہ
مشرق وسطی