عرب سیاحتی دارالحکومت میں 8 لاکھوں پھولوں سے استقبال
عسیر میں رنگا رنگ پھولوں کی بارہ دری سیاحوں کی توجہ کا مرکز
سعودی عرب کے علاقے عسیرمیں26 ہزار مربع میٹر پرپھیلی جگہ پر رنگا رنگ پھولوں کی ایک بارہ دری نے مقامی اور غیرملکی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انواع و اقسام کے پھولوں سے سجاوٹ مقامی انتظامیہ کی عسیر کو عرب دنیا سیاحتی دارالحکومت بنانے کی مساعی کا نتیجہ ہے۔
حال ہی میں عسیر گورنری نے ’عسیر‘ شہر کو دنیا عرب کا سیاحتی دارالحکومت برائے 2017ء قرار دیا تھا۔
عسیر کے سیکرٹری سروسز انجینیر عبداللہ المصلح نے بتایا کہ عسیر کیں پھولوں کے بچھائے قالین کے لیے ’الامانہ‘ اور ’ابھا‘ کوعرب سیاحتی دارالحکومت برائے 2017ء کا سلوگن دیا گیا ہے۔
رنگا رنگ پھولوں کی بارہ دری کے بیچ 15 میٹر اونچا فواراہ 12 میٹر اونچائی تک پانی پھینک کر اس کی دل کشی کو اور بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔
آٹھ لاکھ پھولوں کی سجاوٹ کے لیے ماہرین نے عرق ریزی سے کام کیا ہے۔ پھولوں کی کاریوں کو عسیر کی روایتی پینٹنگز کی شکل دے کر اس کی خوبصورت کو مزید دوبالا کیا گیا ہے۔
-
ہالینڈ، روس میں 'پھولوں کی جنگ' شدت اختیار کر گئی
ہالینڈ سے درآمد کردہ پھول نذر آتش کرنے کا فیصلہ
بين الاقوامى -
ہالینڈ کے پھول روس کے لیے مضر صحت؟
مشہور پھولوں کی درآمد پر پابندی کا امکان
ایڈیٹر کی پسند -
آسٹریلیا: خواتین کا سکارف اوڑھ کر مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی
غیر مسلم خواتین کی نماز عید میں شرکت ، پھول بھی پیش کیے
ایڈیٹر کی پسند