ہالینڈ کے پھول روس کے لیے مضر صحت؟

مشہور پھولوں کی درآمد پر پابندی کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روس کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہالینڈ سے درآمد کیے جانے والے پھول صحت کے اعتبار سے خطرناک ہیں اور اسی خطرے کے پیش نظر ہالینڈ سے پھولوں کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی" روسلخوز نادرزور" نے اپنی ایک رپورٹ میں ماسکو حکومت پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ محض سیاسی مفادات کی خاطر شہریوں کی صحت عامہ کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہالینڈ سے روس لائے جانے والے پھول مقامی شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں لیکن حکومت صرف سیاسی مفادات کے لیے خاموش ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ ہالینڈ سے لائے جانے والے پھول اور کچھ دیگر مصنوعات روسی زراعت اور معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ اگران کی روک تھام نہ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ہالینڈ کے پھولوں کے مضرصحت ہونے کے حوالے یہ بات چیت صرف میڈیا تک محدود نہیں بلکہ روسی ہیتلھ ایجنسی کے چیئرمین سیرگی ڈںکفرٹ اور کولمبیا کے سفیر خائیمی جیرون ڈوارٹی کے درمیان ہوئی ملاقات میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ اس موقع پر کولمبیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ اگر روس یورپی مصنوعات اور پھولوں کی درآمد پر پابندی عاید کرتا ہے تو اس کے کولمبیا کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

نیوز ویب پورٹل "گازیٹا ڈاٹ رو" نے روسی کسٹم حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پھولوں کی درآمد پرپابندی لگانے سے ہالینڈ کو کئی ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان یوکرائن کے تنازع پر بھی اختلافات ہیں۔ یورپی یونین نے یوکرائن میں ماسکو کی مداخلت پر بہ طوراحتجاج روس پر اقتصادی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے جواب میں روس نے یورپی ممالک کی مصنوعات کی اپنے درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size