شام:ڈیمو کریٹک فورسز پہلی بار دیر الزور میں داخل
شام میں امریکا کی حمایت یافتہ عسکری گروپ ڈیموکریٹک فورسز پہلی بار داعش کے زیرتسلط شہر دیر الزور میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
منگل کو کرد عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی مدد سے ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجو داعش کے زیر تسلط شہر دیر الزور میں داخل ہوئے ہیں۔
دیر الزور میں شامی اپوزیشن گروپ کی تازہ پیش قدمی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب شام میں داعش کے گڑھ الرقہ شہر کا محاصرہ کرنے کے بعد اس شہر کوبھی داعش سے چھڑانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع نے خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ ڈیموکریٹک فورسز دیر الزور کے شمالی حصے سے اندر داخل ہوئی ہیں اور انتہا پسندوں سے متعدد دیہات بھی چھین لیے ہیں۔
-
’شام میں انتقال اقتدار جنیوا مذاکرات کے ایجنڈے کا اہم موضوع‘
کل ہونے والے اجلاس میں نئے دستور اور انتخابات پر بھی بات ہوگی: دی مستورا
مشرق وسطی -
شام: بم دھماکے میں 4 روسی فوجی ہلاک
روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے ...
مشرق وسطی -
شام : فرانسیسی داعشی کے پکڑے جانے کے بعد پہلی وڈیو
شمالی شام میں جاری فوجی آپریشن "فرات کی ڈھال" میں شریک اپوزیشن گروپوں نے ...
مشرق وسطی