.

یمن: المخا کے شمال میں باغیوں پر سرکاری فوج کے حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج نے المخا شہر کے شمال اور مشرق میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔ کارروائی میں یمنی فوج کو عرب اتحادی لڑاکا طیاروں کی معاونت حاصل تھی۔

یمنی فوجی ذریعے کے مطابق المخا کے شمال میں واقع الزہاری کے علاقے کے اطراف اس وقت شدید لڑائی جاری ہے جب کہ شہر کے مشرق میں بھی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل یمنی فوج نے المخا کے شمال میں واقع قصبے یختل کا کنٹرول واپس لے لیا تھا۔ اس کے علاوہ سرکاری فوج نے بدھ کی صبح المخا کے ساحلی علاقے کے مشرق میں جبلِ نار کو بھی باغیوں سے خالی کرا لیا تھا۔ تعز کے مغرب میں فوجی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت باغی ملیشیاؤں کے ساتھ تقریبا 24 گھنٹے جاری رہنے والے شدید معرکوں کے بعد سامنے آئی۔