موصل : شہر سے باہر نکلنے کا آخری مرکزی راستہ بھی منقطع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں ایک فوجی کمانڈر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ عراقی فوج نے داعش تنظیم کے گڑھ موصل سے باہر نکلنے کے آخری مرکزی راستے کو بھی منقطع کر دیا ہے اور شمال مغرب سے شہر پہنچنے کے راستوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

عراقی فوج کے نائنتھ آرمرڈ بریگیڈ کے میجر جنرل نے بتایا ہے کہ اُن کا بریگیڈ شمال مغربی سمت سے موصل میں داخل ہونے والے مرکزی راستے "بوابۃ الشام" سے محض ایک کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

موصل شہر میں مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ وہ کل منگل کے روز سے "بوابۃ الشام" کے نزدیک ہائی وے پر آمد و رفت میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

یہ راستہ موصل کو تلعفر کے ساتھ ملاتا ہے جو شام کی سرحد کی سِمت 60 کلومیٹر مغرب میں داعش کا آخری گڑھ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں