امریکا : دو سعودی طالب علموں کی لاشیں برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کی ریاست الینوائے کے تیسرے بڑے شہر راک فورڈ میں مقیم دو سعودی طالب علم ہفتے کے روز مردہ حالت میں پائے گئے۔ راک فورڈ یونی ورسٹی میں زیر تعلیم دونوں طلبہ کی لاشیں کیمپس کے باہر ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک گیراج میں اُن کی گاڑی کے ساتھ ملیں۔

راک فورڈ یونی ورسٹی میں سعودی طلبہ کلب کے سربراہ فیصل العنزی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا ہے کہ یونی ورسٹی کیمپس کے باہر دو سعودی نوجوان طالب علموں کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ " ہم نے اپنے طور سعودی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں تاکہ متعلقہ اقدامات سے آگاہ رہیں"۔

العنزی نے مزید بتایا کہ "وفات پانے والے دونوں طالب علموں کے نام محمد مفتی (24 سالہ) اور امجد بلخیر (21 سالہ) ہیں۔ کچھ عرصہ قبل یونی ورسٹی میں داخلہ لینے والے دونوں طالب علم نماز کے پابند اور تعلیم کے حصول کی لگن رکھتے تھے۔ میری ان دونوں سے آخری ملاقات اس واقعے کی رات کیمپس کے اندر ہوئی تھی"۔

العنزی کے مطابق محمد مفتی بائیولوجی کا طالب علم تھا جب کہ امجد بلخیر کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں زیر تعلیم تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں قتل کے کوئی آثار نہیں ملے جب کہ راک فورڈ شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کا موقف ہے کہ گیراج کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح بلند ہو گئی تھی۔

امریکا میں پیر کی صبح دونوں طالب علموں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں