شام میں اِدلِب میں استعمال کی جانے والی "سیرین" گیس کیا ہے ؟
شام میں بشار حکومت کی جانب سے منگل کے روز اِدلِب میں استعمال کی جانے والی سیرین گیس.. 1938 جرمنی میں دریافت کی گئی۔ انتہائی زہریلی نوعیت کی اس گیس کی کوئی بُو اور رنگ نہیں ہوتا۔
سیرین گیس کا اثر چند سیکنڈوں کے اندر ہو جاتا ہے جب کہ سیال حالت میں اس گیس کے اثر انداز ہونے کے لیے چند منٹ درکار ہوتے ہیں۔
اس گیس کو سونگھ لینے یا جلد کو چھو جانے کی صورت میں یہ غدود اور پٹھوں کے درمیان اعصابی سیال کو معطل کر دیتی ہے۔
اس کی تھوڑی سی مقدار کے نتیجے میں نکسیر اور آنسو بہنے کے ساتھ ساتھ ہذیانی کیفیت اور بے تحاشہ پسینہ آنے کی حالت سامنے آ سکتی ہے۔ چکر اور قے آنے کے علاوہ سانس لینے میں شدید دشواری ہو جاتی ہے۔
البتہ اس کی نصف ملی گرام مقدار انسان کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے۔ متاثرہ شخص کو ایک سے دس منٹ کے دوران ہوش کھو بیٹھنے ، جسم اکڑ جانے اور نظامِ تنفس مفلوج ہو جانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔
-
شامی حکومت نے ادلب میں قتلِ عام کیا: ڈونلڈ ٹرمپ
بشار الاسد حکومت اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکی ہے
مشرق وسطی -
اسد رجیم شامی صوبے ادلب میں کیمیائی حملے کا ذمےدار ہے: مغرینی
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی نے شامی صدر بشارالاسد کی ...
مشرق وسطی -
شام : اِدلِب میں زہریلی گیس کا فضائی حملہ ، 60 افراد جاں بحق
شام کے شمال مغربی صوبے اِدلِب میں زہریلی گیس کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں ...
مشرق وسطی