خلیج تعاون کونسل کی شامی فوجی اڈے پر امریکی حملے کی حمایت

امریکی حملہ بشار الاسد کو عبرت دلانے کے لیے کیا گیا: جی سی سی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خلیجی ممالک کی مشترکہ تنظیم خلیج تعاون کونسل نے شام میں اسد رجیم کی طرف سے شہریوں کے خلاف کیمیائی حملے کے جواب میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میزائل حملہ اسد رجیم کو خان شیخون میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر عبرت دلانے کے لیے کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل کے تمام رکن ممالک شام میں بشار الاسد کے ایک فوجی اڈے پر امریکی حملے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی میزائل حملہ عالمی سطح پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے شہریوں کے قتل عام کے بعد بشار الاسد کو عبرت دلانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشار الاسد نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے نہتے شہریوں کا قتل عام کرکے سنگین جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل شام میں جاری جنگی جرائم، قتل وغارت گری کی روک تھام، مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کرتی ہے اور ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر شام میں سیاسی استحکام اور بے گھر ہونے والے شامی شہریوں کی وطن واپسی اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں