حوثی ملیشیا نے انشورنس،پنشن کی رقوم جنگ میں جھونک دیں
یمن میں ایران کہ شہ پرآئینی حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث حوثی ملیشیا نے قومی خزانے میں لوٹ مار کرکے عوام کو ان کے بنیادی حقوق حتیٰ کہ پنشن اور انشورنس کی رقوم سے بھی محروم کردیا ہے۔ باغیوں نے شہریوں کی پنشن اور انشورنس کی مد میں جمع رقوم بھی جنگ میں جھونک دی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاء سے ایک مصدقہ ذریعے نے باغیوں کے ہاتھوں مرکزی بنک میں کی گئی لوٹ مار کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ ذرائع کےمطابق حوثی ملیشیا نے بغیر اجازت کے مرکزی بنک سےانشورنس اور پنشن کی مد میں جمع سات ارب 50 کروڑ یمنی ریال جنگ میں جھونک دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حوثی باغی مرکزی بنک میں باقی بچ جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی رقم کو بھی لوٹنے کی کوششیں کررہی ہے اور اس رقم کو صعدہ گورنری میں حوثیوں کے گڑھ کے دفاع کے لیے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
کچھ عرصہ قبل حوثی باغی عبدالسلام المحطوری نے صنعاء میں پنشن اور انشورنس جنرل ہیڈ کواٹر پردھاوا بولوا اور وہاں سے خطیر رقوم لوٹ لی تھیں۔ باغیوں نے انشورنس اور پنشن شعبے کے سربراہ عبدالعزیز بن حبتور کو زبردستی ان کے عہدے سے ہٹا کرالمحطوری کو اس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تاکہ انشورنس اور پنشن کے لیے جمع کی گئی رقوم پر ہاتھ صاف کیا جاسکے۔
باغیوں کی جانب سے انشورنس اور پنشن کے شعبے کی رقوم لوٹے جانے کے بعد ملک میں موجود 10 لاکھ سے زاید پنشن حاملین اور انشورنس سے مستفید ہونےوالے شہری اپنی مالی مراعات سے محروم ہوسکتے ہیں۔
-
دشمن نے ’یمن‘ میں مداخلت کر کے حماقت کی: محمد بن سلمان
یمنی قبائلی عمائدین کی نائب ولی عہد سے ملاقات
بين الاقوامى -
یمن : الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے 2 بریگیڈ تیار
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے یمنی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدربہ ...
مشرق وسطی -
یمن : مُرغیاں بھی حوثیوں کے عتاب سے محفوظ نہیں
یمن میں پولٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری افراد حوثیوں کے زیر ...
مشرق وسطی