شاہ سلمان کا عبدالعزیز مرکز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال
گذشتہ روز سعودی عرب پہنچنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ریاض میں واقع تاریخی شاہ عبدالعزیز مرکز کا خصوصی دورہ کیا جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔
ٹرمپ کی آمد سے قبل سعودی عرب کا روایتی رقصہ ’عرضہ‘ پیش کیا گیا۔ اسی اثنا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وزیرخارجہ الیکس ٹیلرسن اور ان کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر شاہ عبدالعزیز مرکز میں پہنچے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ شاہ عبدالعزیز مرکز میں قائم نیشنل میوزیم بھی گئے۔ یہ میوزیم سنہ 1999ء کو 28 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا تھا۔ اس میوزیم میں تاریخی قیمتی نوادرات کے ساتھ ساتھ سال بھر ثقافتی تقریبات بھی جاری رہتی ہیں۔ اس میں دور جاھلیت کی اشیاء اور پہلے اور دوسرے سعودی دور کی نایاب چیزیں محفوظ کی گئیں۔
قصر المربع شاہ عبدالعزیز تاریخی مرکز کا اہم حصہ ہے اور اسے سعودی عرب کے تاریخی محلات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس محل کی تعمیر سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے 1937ء میں قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔
-
امریکا اور سعودی عرب میں 2 کھرب 80 ارب ڈالر کے معاہدے
سعودی عرب اور امریکا سربراہ کانفرنس کے دوران گذشتہ روز دارالحکومت ریاض میں قصر ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب۔ امریکا میں طے پائے15 کلیدی معاہدے
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 280 ارب ڈالر کے غیرمعمولی نوعیت کے معاہدوں اور غیر ...
مشرق وسطی -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سعودی عرب کا شاہ عبدالعزیز میڈل
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ...
بين الاقوامى