علمِ فلکیات کے مطابق رمضان کا آغاز کب ہو گا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلکیاتی امور کے محقق ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ رواں سال سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 27 مئی بروز ہفتہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ماہِ رمضان 29 دنوں کا ہو گا اور اس میں 4 جمعے آئیں گے۔

الزعاق نے یہ بات منگل کے روز اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "رمضان المبارک کے آخری دس روز میں دن کے اوقات سال کے طویل ترین دورانیے کے ہوں گے۔ مملکت میں طویل ترین روزہ طریف میں اور سب سے کم دورانیے کا جازان میں ہوگا جن کے درمیان تقریبا سوا گھنٹے کا فرق ہو گا"۔

الزعاق کے مطابق "رواں برس رمضان کے دوسرے عشرے میں نماز فجر سویرے ترین وقت میں ادا کی جائے گی جب کہ تیسرے عشرے میں غروب آفتاب سب سے زیادہ تاخیر سے ہوگا"۔

الزعاق کا کہنا ہے کہ رواں برس اور آئندہ سال رمضان المبارک موسم سرما میں شمار کیے جائیں گے۔ سال 1440 ہجری سے رمضان المبارک موسم بہار کی جانب سرکنا شروع ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size