قطری عمرہ زائرین اور حجاج کو سہولت دینے کے پابند ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں تاہم دارلحکومت ریاض سے جاری ہونے والے سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہریوں دوحہ سفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے۔ کسی دوسری منزل کی جانب سفر کے لئے وہ قطری سرزمین بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ سعودی عرب سے قطر کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں مقیم افراد دو ہفتوں کے اندر وطن واپس لوٹ آئیں۔

شاہی اعلان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ہم قطری شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مملکت کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں کسی بھی سلسلے میں مقیم قطری شہری دو ہفتوں کے اندر سعودی عرب چھوڑ دیں، تاہم قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں تمام سہولت دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں