قطیف میں دہشت گرد حملہ ، سعودی سکیورٹی فورس کا افسر شہید
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے ضلع قطیف میں اتوار کی شب ایک دہشت گرد حملے میں ایمرجنسی سکیورٹی فورسز کا ایک افسر شہید ہو گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کے بیان کے مطابق اتوار کی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب المسورہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ایک دستے کو دوران گشت دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی شہید ہو گیا جب کہ دو دیگر افسران زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے اس دہشت گرد کارروائی کی تحقیقات شروع کر دیں۔
-
صنافیر اور تیران جزیرے سعودی عرب کے ہیں: مصری حکومت
قطر کی حکومت نے پارلیمنٹ کے سامنے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صنافیر ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں یوسف القرضاوی کی کتابوں پر پابندی عاید
سعودی عرب کی حکومت نے قطری حمایت یافتہ عالم دین یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر سعودی ...
بين الاقوامى -
حوثی باغی سعودی عرب سے "ترسیلاتِ زر" کو محدود کرنے کے درپے
یمن کے درالحکومت صنعاء میں بینکاری سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے "العربیہ ...
مشرق وسطی