سعودی وزارت داخلہ کا "قطیف کارروائی" سے متعلق تفصیلات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزات داخلہ نے رواں ماہ کے آغاز میں قطیف میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے سے متعلق تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7 رمضان 1438 ہجری (2 جون 2017) کو سکیورٹی فورسز نے ایک ٹویوٹا کار کے ساتھ نمٹنے کی کوشش کی جو چند ماہ قبل چوری کی گئی تھی اور پھر دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ مارے جانے والے دونوں افراد سکیورٹی حکام کو مطلوب تخریب کار فاضل عبدالله محمد آل حمادہ اور محمد حسن آل صويمل ہیں۔

یہ دونوں سعودی شہری مختلف تخریبی اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ ان جرائم میں قطیف اور دمّام میں پولیس مرکز اور گشتی دستے پر فائرنگ اور سیکورٹی اہل کاروں اور فوجیوں کا قتل شامل ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں ایک مرتبہ پھر بقیہ مطلوب عناصر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں جب کہ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ مطلوب افراد سے متعلق کوئی بھی اطلاع ہو تو فوری طور پر وزارت کی جانب سے بتائے گئے ٹیلی فون نمبر پر آگاہ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں