امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شام منتقل کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی بھاری کھیپ جنوبی شام میں اردن اور عراق کی سرحد پر واقع التنف شہر منتقل کردی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بڑی تعداد میں راکٹ لانچر ٹرکوں پر لاد کر اردن سے شامل منتقل کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی شام میں تنصیب کا مقصد خطے میں امریکی دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے جدید ترین اور سریع الحرکت[ھیمرس] میزائل لانچنگ آلات صحرائی اڈے پر موجود ہیں۔

تازہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب التنف شہر میں امریکی فوج اور ایران نواز ملیشیا کے درمیان کشیدگی بھی عروج پر ہے۔ شامی فوج اور اس کی حامی ایران نواز فورسز التنف میں پیش قدمی اور اہم سرحدی راہ داری کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں