مملکت میں ترکی کے اڈوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی : سعودی ذمے دار
ایک سعودی ذمے دار ذریعے نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی سرزمین پر ترکی کو اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ بات ہفتے کے روز سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹوئیٹ میں سامنے آئی۔
ذریعے نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اس کی ضرورت نہیں ہے اور مملکت کی مسلح افواج اور اس کی عسکری صلاحیتیں بہترین سطح پر ہیں.. سعودی فوج کا بیرون ملک بھی بڑا کردار رہا ہے جس میں انسداد دہشت گردی اور خطے میں امن و استحکام کے واسطے ترکی کا انجرلیک فوجی اڈہ بھی شامل ہے۔
سعودی ذمے دار کا یہ بیان جمعے کی شام شاہ سلمان اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد آیا ہے۔
اس سے قبل خادم حرمین شریفین نے مکہ مکرمہ کے قصرِ صفا میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا استقبال کیا۔ اس دوران بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور خطے کی صورت حال اور پیش رفت زیر بحث آئی۔
-
قطر کے 2000 شہری عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے
"العربیہ" نیوز چینل کے مطابق 2000 قطری شہری عمرہ ادا کرنے کے لیے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں آج سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا آغاز
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی رعایا کی خوشیوں کو دوبالا ...
بين الاقوامى -
یمن سے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام
’العربیہ‘ کے نامہ نگار نے سعودی عرب کے سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے ...
بين الاقوامى