امیرِ قطر کے والد کی "پنڈلی میں فریکچر"، آپریشن کرانے پر مجبور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امیرِ قطر شیخ تمیم کے والد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی پنڈلی میں فریکچر کے سبب آپریشن کے بعد ہسپتال کے اندر نظر آئے ہیں۔


ان کے بیٹے شیخ جوعان بن حمد نے جمعے کی صبح ٹوئیٹر پر اپنے والد کی تصویر اور خبر پوسٹ کی۔


تاہم جوعان نے آپریشن کے بارے میں دیگر تفصیلات نہیں پیش کیں اور نہ یہ بتایا کہ مذکورہ آپریشن قطر میں یا بیرون ملک ہوا۔


واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی جریدے "فارن پالیسی" کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خلیجی ممالک کے حالیہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے قطر میں اقتدار کی زمام عملی طور پر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے سنبھال لی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں