یمنی فوج کا خالد کیمپ چھڑانے کے لیے آپریشن شروع
نیشنل آرمی نے کیمپ کا گھیراؤ کرلیا
یمن کی آئینی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے المخا شہر میں واقع باغیوں کے مرکزی کیمپ خالد کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
العربیہ کے مطابق یمنی فوج نے معسکر خالد کو باغیوں سے چھڑانے کے آپریشن سے قبل کیمپ کا متعدد اطراف سے محاصرہ کیا جس کے بعد کیمپ پر حملے شروع کردیے گئے ہیں۔
یمنی فورسز النجیبہ کے علاقے میں معسکر خالد کے مرکزی داخلی راستے پر پہنچ گئے ہیں جب کہ العصفوریہ میں گھمسان کی لڑائی کے بعد فورسز نے پیش قدمی شروع کردی ہے۔ آپریشن میں فوج کو عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔
درایں اثناء یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں ایران نواز حوثی اور سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج نے باغیوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
-
یمن میں عرب اتحاد سے متعلق قطری وزیر دفاع کے بیان پر حوثی مدح سرا
قطر کو یمن میں عرب اتحاد میں شمولیت کے لیے مجبور کیا گیا تھا: خالد العطیہ
بين الاقوامى -
قطر نے یمن میں سرگرم عرب اتحاد کو دل سے تسلیم نہیں کیا
قطر کی جانب سے روز بروز ایسے مواقف سامنے آ رہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ...
مشرق وسطی -
یمن : المخا کے محاذ پر حوثی باغی ڈھیر
یمن میں فوجی ذرائع نے "العربیہ" نیوز چینل کو باور کرایا ہے کہ المخا کے ...
مشرق وسطی