’جمعہ نصرت الاقصیٰ‘ پر حرم قدسی میں غیرمعمولی کشیدگی
پچاس سال سے کم عمر کے فلسطینیوں پر قبلہ اول میں داخلے پر پابندی
مسجد اقصیٰ پر چودہ روز تک فلسطینیوں کے داخلے پر عاید کردہ اسرائیلی پابندیوں کے بعد فلسطینی شہری آج پہلی بار جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمع ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے قبلہ اول اور اس کےاطراف کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرم قدسی میں جاری کشیدگی کےجلو میں فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق القدس کے شہری آج ’جمعہ نصرت الاقصیٰ‘ منا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا راستہ روکنے کے لیے مختلف حربے اختیار کیے ہیں۔ جگہ جگہ رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ 50 سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
مسجد میں گذشتہ روز سے اعتکاف میں بیٹھے سیکڑوں شہریوں کو اسرائیلی فوج نے باہر نکال دیا ہے۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول کو گھیرے میں لے لیا اور مسجد میں موجود فلسطینیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں شہریوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب الجنائز میں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور مسجد اقصیٰ کی بجلی بند کردی گئی تاکہ وہاں پرموجود شہری مسجد سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائیں۔
-
اسرائیلی عہدیداروں کے حرم قدسی داخلے پر پابندی
اسرائیلی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید ...
بين الاقوامى -
دیوار بُراق کو حرم قدسی کا حصہ قرار دینے کی قرارداد پیش
عرب قرارداد پر یونیسکو کا اظہار افسوس، اسرائیل سیخ پا
مشرق وسطی -
مسجد اقصیٰ کشیدگی، اسرائیل سے تمام رابطے معطل
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے جمعہ کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی ...
مشرق وسطی