’الحشد الشعبی کو عراقی حکومت کے ماتحت کردیا گیا‘
موصل کی داعش سے آزادی میں تمام اداروں کا کردار ہے: العبادی
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بجائے اسے عسکری قیادت کے ماتحت کردیا گیا ہے جس کے بعد اسے سرکاری سیکیورٹی ادارے کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موصل کی داعش سے آزادی میں کسی ایک ادارے کا کردار نہیں بلکہ تمام سیکیورٹی اداروں نے مل کر موصل کو آزاد کرایا ہے۔ اس لیے کوئی ادارہ تنہا اس کی بازیابی کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
العربیہ کے مطابق العباس بریگیڈ کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم العبادی نے الحشد الشعبی کی داعش کے خلاف جنگ میں خدمات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ الحشد الشعبی کی تشکیل سرکردہ مذہبی رہ نما آیت اللہ علی السیستانی کے ایک فتوے کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ الحشد الشعبی نے عراق کو فتح ونصرت سے ہم کنار کرنے میں مدد کی۔
وزیراعظم العبادی نے عراقی فوج، فضائیہ اور موصل میں داعش کے خلاف لڑنے والے تمام اداروں اور سکری تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے تل عفر کو داعش سے آزاد کرانے کی تیاری کررہے ہیں۔
-
عراق: مقتدیٰ الصدر کا متنازع انتخابی قانون کے خلاف آج ملین مارچ
عراق کے سرکردہ مذہبی شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے الیکشن کمیشن ایکٹ اور صوبائی ...
مشرق وسطی -
عراق : تلعفر آپریشن میں الحشد الشعبی ملیشیا کو شرکت کی اجازت
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے باور کرایا ہے کہ الحشد الشعبی ملیشیا تلعفر ضلعے کو ...
مشرق وسطی -
ایران اور عراق کے درمیان دفاعی معاہدے پر نئے خدشات
ایرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ عراق اور ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دو ...
مشرق وسطی