یمن : اتحادی طیاروں کے ہاتھوں اسلحہ ڈپو اور میزائل پلیٹ فارم تباہ
عرب اتحاد کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعاء کے جنوب مغرب میں جبلِ ضفار کے علاقے میں بم باری کر کے حوثی اور معزول صالح کی ملییشاؤں کے ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شب صنعاء کے مختلف حصے دھماکوں سے گونج اٹھے جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں مذکورہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
یمن کے شمال میں صعدہ میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے باقم کے سرحدی علاقے کے علاوہ الثعبان ، مریصعہ ، السداد اور کتاف کے علاقوں میں باغی ملیشیا کے میزائل داغنے کے ٹھکانوں اور اس کے عناصر کے مجمعوں کو نشانہ بنایا۔
ادھر یمن کے شمال مغربی صوبے حجّہ میں اتحادی طیاروں نے حرض اور میدی کے جنوب میں مسلح ملیشیاؤں کے مختلف ٹھکانوں پر 15 سے زیادہ حملے کیے۔ اس علاقے میں یمن کی قومی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
-
یمن امن بات چیت کو زندہ کرنے کے لیے خصوصی ایلچی اردن میں
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد امن مشاورت کے عمل کو ...
مشرق وسطی -
یمن میں کینسر کے 4700 مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
حوثی باغی کینسر کے بڑھتے خطرات کے ذمہ دار قرار
بين الاقوامى -
یمن میں القاعدہ کی سرکوبی کے لیے امریکی اسپیشل فوج تعینات
چھ ماہ میں یمن میں امریکی فوج کے 80 فضائی حملے
بين الاقوامى