حوثی ملیشیا نجران پر بیلسٹک میزائل داغنے میں ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب فوجی اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر نجران کی سمت داغے گئے بیلسٹک میزائل کو ناکام بنا دیا۔ یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا یہ میزائل یمن کے صوبے صعدہ کے ضلعے کتاف البقع میں گرا۔

اس سے قبل یمن کی سرکاری فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ عرب اتحادی افواج کے میزائل شکن دفاعی نظام نے حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی طرف سے المخا کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ باغیوں نے یہ میزائل الحدیدہ شہر کے جنوب میں واقع ضلعے الخوخہ کے ایک مقام سے داغا تھا۔

اسی طرح حوثی ملیشیا منگل کے روز بھی سعودی عرب کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغنے میں ناکام ہو گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شمالی یمن میں حجہ کے علاقے سے داغا جانے والا یہ میزائل بحر احمر میں جا گرا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں