قطر نے کاتالونیا میں "شدت پسندی کے گڑھ" کی فنڈنگ کی : ہسپانوی اخبار
ایک ہسپانوی اخبار نے قطر کی جانب سے ہسپانیہ بالخصوص کاتالونیا ریجن میں اسلامی مراکز اور مساجد کی فنڈنگ کا انکشاف کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہ ہی ریجن ہے جہاں بارسلونا میں دو دہشت گرد حملوں کا وقوع ہوا۔
اخبار کے مطابق دوحہ دولت مند کاروباری شخصیات کے ذریعے مذکورہ علاقے میں مالی سپورٹ پیش کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہسپانیہ میں انتہا پسندی کا رجحان پروان چڑھا۔
ہسپانوی اخبار "لیراتھون" کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپانیہ میں عبادت کے مراکز کے لیے مالی سپورٹ بیرون ملک بالخصوص دوحہ سے آتی ہے۔ اس سپورٹ کا محور کاتالونیا ریجن ہے جو اخبار کے مطابق شدت پسندی اور دہشت گردی کا گڑھ بن گیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دولت مند تاجروں کے واسطے سے قطر کی جانب سے مالی رقوم ملنے کے سبب ہسپانیہ میں اسلامی مراکز اور مساجد سخت سکیورٹی نگرانی میں آ گئی ہیں۔
معلومات کے مطابق ہسپانیہ میں موجود 25 لاکھ مسلمانوں میں سے 7 فی صد مسلمان کاتالونیا میں رہتے ہیں۔
ہسپانیہ میں 1260 سے زیادہ اسلامی مراکز ہیں جن میں 256 مساجد صرف کاتالونیا میں واقع ہیں جہاں مہاجرین کی شرح بہت زیادہ ہے۔
-
’قطر، امارات میں دہشت گردی کی معاونت میں ملوث رہا ہے‘
یو اے ای میں اخوان کے منحرف رکن کے چونکا دینے والے انکشافات
مشرق وسطی -
قطر نے بحرین میں حکومت کا تختہ الٹنے سازش کی تھی: منامہ
قطر نے ماضی میں بحرین میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی اور منامہ نے بدھ کے ...
بين الاقوامى -
قطر بحران سے مسائل میں اضافہ، ہزاروں تارکین وطن کو تنخواہوں کی عدم ادائی
قطر بحران کے خلیجی ریاست میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن پر براہ راست منفی اثرات ...
بين الاقوامى