حوثیوں نے صالح کے ارکان پارلیمنٹ کو صنعاء سے نکلنے سے روک دیا
یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا نے شہر کی سڑکوں اور مرکزی داخلی راستوں پر اپنے زیر انتطام مختلف سکیورٹی چیک پوائنٹس پر ایک گشتی مراسلہ بھیجا ہے جس میں جنرل پیپلز کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ ، پارٹی قیادت اور معزول صدر صالح کی قریبی شخصیات کو دارالحکومت سے باہر جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب کہ صنعاء کے کئی علاقوں میں اور شاہراہوں پر، دارالحکومت کی جنوبی سمت اور معزول صدر صالح کی رہائش گاہ کے قریب حوثیوں کے مزید عسکری گشتی دستوں کو پھیلا دیا گیا ہے اور وہاں سکیورٹی چیک پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح حوثی عناصر اتوار کی صبح سے حدہ کے علاقے میں واقع پیپلز کانگریس کے صدر دفتر کے سامنے اور الجزائر اسٹریٹ پر اس دفتر کے زیر انتظام دیگر عمارتوں میں تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ تیونس اسٹریٹ پر پیپلز کانگریس کی عمارت کے باہر بھی مسلح گاڑیاں اور درجنوں حوثی جنگجو موجود ہیں۔
یمن میں باغی ملیشیا نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صنعاء میں جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے درجنوں کارکنان اور معزول صالح کے حامیوں کو گرفتار کر لیا۔
طبی ذرائع کے مطابق مسلح حوثیوں نے گزشتہ رات کی جھڑپوں کے بعد 70 اسکوائر کے نزدیک دو ہسپتالوں پر دھاوا بول دیا اور معزول صالح کی ہمنوا ریپبلکن گارڈز فورس کے متعدد زخمیوں کو گرفتار کر لیا۔
-
عرب اتحاد کی صنعاء میں حوثی ملیشیا کے کمان مرکز پر فضائی بمباری
شہری آبادی میں حوثیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا: ترجمان کرنل ترکی المالکی
بين الاقوامى -
حزب اللہ اور ایران کے شانہ بشانہ شام میں حوثی کمانڈر کی ہلاکت
شام میں بشار الاسد کی خونی حکومت کی حمایت میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور ایرانی ...
مشرق وسطی -
حوثی باغیوں نے پاناما کا تجارتی بحری جہاز یرغمال بنا لیا
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ...
بين الاقوامى