داعش نے شام میں دو روسی فوجی مار ڈالے
روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شام کے مشرقی شہر دیر الزور کے قریب انتہا پسند تنظیم داعش کے مسلح جنگجووں کی گولا باری کی زد میں آ کر دو روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں اداروں نے روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گولا باری کی زد میں آنے والا ایک روسی فوجی موقع ہی پر ڈھیر ہو گیا جبکہ دوسرا ہستپال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے روسی فوجی اپنے مصالحتی مرکز کی گاڑیوں کے قافلے میں شامل تھے جو متحارب گروپوں کے درمیاں صلح کرانے جا رہے تھے۔
ادھر شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور اس کی حلیف فورسز دیر الزور کی اس پاکٹ سے صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں جو بشار الاسد کے زیر نگیں ہے اور وہاں موجود داعش مکمل طور پر ان کے گھیرے میں آ چکی ہے۔
شامی فوج اور اس کے اتحادی دریائے فرات کے کنارے واقع اس شہر کو واگزار کرانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ القاعدہ نے شامی فوج کی ایک بیس اور تقریبا 93 ہزار شہریوں کو کئی برسوں سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔
-
شام کے 6 صوبوں میں روس کے شامی اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات
روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شام کے چھ صوبوں ...
بين الاقوامى -
امریکا، شام میں یک طرفہ اور اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہے: روس
روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کسی بھی یک طرفہ کارروائی یا اشتعال ...
بين الاقوامى -
روس نے شام میں امریکی بم باری کو "ناقابلِ قبول" قرار دیا
روس نے شام کے مشرق میں اردن کی سرحد کے نزدیک امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی ...
بين الاقوامى