شام کے 6 صوبوں میں روس کے شامی اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شام کے چھ صوبوں میں فائربندی کو قائم رکھنے کی غرض سے اپوزیشن کے گروپوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

شامی اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق متعلقہ صوبے حلب ، اِدلب ، دمشق ، حماہ ، حمص اور قنیطرہ ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فائر بندی سے متعلق معاہدے سے جُڑے ہوئے گروپوں کی تعداد 228 ہے۔

فائر بندی سے متعلق معاہدوں کے بارے میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض نے اسے انقلابی تحریک کو لپیٹ دینے کی کوشش قرار دیا ہے۔ بعض حلقوں کے نزدیک یہ تنازع کے خاتمے کے واسطے کسی حتمی حل تک پہنچنے سے قبل روسی اور امریکی معاہدے اور لڑائی روک دینے سے متعلق بین الاقوامی فیصلے کا نتیجہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں