عراق: الحویجہ سے داعشی جنگجوؤں کا خاندانوں کے ساتھ فرار

داعش کے خلاف آپریشن میں امریکی فوج بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق کے شہر الحویجہ میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف جاری آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجو اپنے خاندانوں کے ساتھ شہر سے بھاگ رہےہیں اور بچ جانے والے جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کے لیے ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کردستان کی فوج البیشمرگہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ الحویجہ آپریشن میں امریکی فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج نینویٰ اور کرکوک کے مقامات پر مومود ہے جو الحویجہ میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں معاونت کی تیاری کرری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہ کہ جنوب مشرقی موصل سے کوئی 90 کلو میٹر دور الفراج کے مقام پر امریکی فوج کی 15 بکتر بند گاڑیاں لائی گئی ہیں۔ امریکی فوج کی وہاں موجودگی کرکوک گورنری کے شہر الحویجہ اور اس کے مضافات کو داعشے جنگجوؤں سے آزاد کرانا ہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ الحویجہ شہر کو جلد ہی داعش کے چنگل سے چھڑا لیں گے۔ ذرائع کے مطابق جیسے جیسے الحویجہ میں دہشت گردوں کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے، داعشی جنگجو اپنے خاندانوں کے ہم راہ فرار ہو رہے ہیں۔

ادھر عراق میں داعش کے خلاف برسر پیکار جوائنٹ فورسز کی کمان نے شمالی الحویجہ سے دہشت گردوں کے فرار کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہین کی تاہم جوائنٹ فورسز کا کہنا ہے کہ داعش کی صفوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ جوائنٹ فورسز کے حکام کے مطابق داعش کے خلاف جاری مسلح کارروائی کے ساتھ دہشت گردوں پر نفسیاتی جنگ مسلط کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں