کردستان کی آزادی کا ریفرنڈم اپنے وقت پر ہوگا: بارزانی
عراقی پارلیمان کے فیصلےکی پابندی ضروری نہیں
عراق کے کُرد اکثریتی صوبہ کردستان کے وزیر اعلیٰ مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ آزاد کردستان کا ریفرنڈم ہرصورت میں اپنے وقت مقررہ پر ہی ہوگا۔ اس حوالے سے عراقی پارلیمان کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل عراقی پارلیمنٹ میں کردستان کی آزادی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کی مخالفت کی گئی تھی تاہم اربیل نے بغداد کی پارلیمان میں ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا تھا۔
العربیہ کے مطابق مسعود بارزانی نے کہا کہ آزاد کردستان کے لیے ریفرنڈم 25 ستمبر کو ہوگا۔ اس تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی بھاری اکثریت نے کردوں کی الگ ریاست کے قیام کے لیے ریفرنڈم کو مسترد کردیا تھا تاہم پارلیمان کے اجلاس میں موجود کرد ارکان نے ریفرنڈم کی مخالفت کے لیے پیش کردہ قرارداد پر رائے شماری کے دوران واک آوٹ کردیا تھا۔
عراقی پارلیمان کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت دراصل عراق کی وحدت کی خواہش کا اظہار ہے۔ ہم سب ایک قوم اور ہمارا ملک عراق ہے۔ اسپیکرنے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق کی وحدت برقرار رکھنے کے لیے کرد آبادی اور صوبہ کردستان کے جائز مطالبات پورے کرنے کے ساتھ ان کے تحفظات دور کریں۔ نیز صوبہ کردستان کی قیادت اور بغداد کے درمیان بامقصد بات چیت کا آغاز کیا جائے تا کہ عراق کو ٹوٹنےسے بچایا جاسکے۔
عراق کے صوبہ کردستان کی سیاسی جماعتوں نے 7 جون کو ایک مشترکہ اجلاس کے دوران آزاد کردستان کی خاطر 25 ستمبر 2017ء کو ریفرنڈم کرانے سے اتفاق کیا تھا تاہم کردوں کے اس اعلان کی عراقی حکومت اور دیگر کئی ممالک نے مخالفت کی تھی۔
-
عراق : پارلیمان میں کردستان میں آزادی ریفرینڈم کے خلاف ووٹ
عراق کی پارلیمان نے خود مختار علاقے کردستان کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرینڈم کی ...
مشرق وسطی -
الحویجہ کا معرکہ سر پر، بغداد اور کردستان کے بیچ اندیشے
عراق کے صوبے کرکوک میں الحویجہ شہر کو داعش تنظیم کے مسلح عناصر سے آزاد کرانے کی ...
مشرق وسطی -
ایران نواز عراقی ملیشیا عصائب الحق نے کردستان کی علاحدگی مسترد کر دی
عراق میں امریکی اور عراقی فوج کے خلاف برسرپیکار ایران نواز شیعہ ملیشیا عصائب اھل ...
مشرق وسطی