عراقی شیعہ لیڈر کی کردستان کے صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی
بارزانی صرف طاقت کی زبان جانتے ہیں: قیس الخز علی
عراق کے ایک سرکردہ شدت پسند شیعہ رہ نما اور عصائب اہل الحق ملیشیا کے سربراہ نے آزادی کے لیے کوشاں خود مختار علاقے کردستان کی قیادت بالخصوص صدر مسعود بارزانی کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارزانی صرف طاقت کی زبان جانتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کا حصہ رہنے والے گروپ عصائب اہل الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ شیعہ عسکری گروپ ایک ماہ کے اندر اندر کردستان پر قبضہ کرسکتے ہیں۔
قیس الخزعلی نے نجف میں عزا داری کے ایک جلوس سے خطاب میں کہا کہ کردوں کو عراق کی سرزمین پر الگ مملکت کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔
شیعہ لیڈر کا کہنا تھا کہ متنازع علاقوں میں عراق کی اتحادی فوج برقرار رہے گی۔ ہم ان علاقوں سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہوں گے۔ کردستان کی تمام داخلی اور خارجی گذرگاہوں پر عراقی فوج کا کنٹرول قائم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کو درپیش دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے کردوں اور شیعہ گروپوں میں مثالی اتحاد قائم رہا ہے مگر مسعود بارزانی نے اس اتحاد کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔
خیال رہے کہ عصائب اہل الحق نے گذشتہ ہفتے عراق کے صدر فواد معصوم کی طرف سے کردستان کے آزادی ریفرنڈم پر بات چیت کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ عصائب اہل الحق کا کہنا ہے کہ کردستان میں آزادی کے لیے ریفرنڈم عراقی دستور کی خلاف ورزی ہے۔
-
’کردستان سے نمٹنے کے لیے سیاسی اور اقتصادی آپشن موجود ہیں‘
ریفرنڈم کے بعد حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی: بغداد
مشرق وسطی -
ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ تیل کی تجارت پر تاحکم ثانی پابندی عاید کردی
ایران نے عراقی کردستان سے تیل کی مصنوعات کی درآمد اور برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ ...
بين الاقوامى -
عراقی کردستان کے آزادی ریفرینڈم کے نتائج تسلیم نہیں کرتے: امریکا
امریکی وزارت خارجہ نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ عراق کے شمال میں واقع صوبہ کردستان ...
مشرق وسطی