سعودی عرب کی جانب سے منامہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمّت
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
مذکورہ ذریعے نے باور کرایا کہ مملکت سعودی عرب ان دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف اپنی برادر مملکت بحرین کے ساتھ کھڑی ہے جن کا مقصد بحرین کے امن و استحکام کو متزلزل کرنا اور وہاں کے محفوظ شہریوں میں دہشت پھیلانا ہے۔
اس سے قبل بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ منامہ کی شارع البدیع پر ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے جو علاقے میں عاشوراء کے موقع پر سالانہ جلوس کی حفاظت پر مامور تھے۔
-
بحرین : دارالحکومت منامہ میں بم دھماکا ، پانچ پولیس اہلکار زخمی
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک بم دھماکےمیں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ...
بين الاقوامى -
دہشت گردی کے سہولت کاروں کو ہر صورت روکنا ہو گا: بحرین
خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا کہ دہشت گردی کی مالی ...
مشرق وسطی -
عسکری جارحیت ہماری طرف سے نہیں آئی ، قطر کا منفی رجحان واضح ہے : بحرین
بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے باور کرایا ہے کہ انسداد دہشت گردی ...
مشرق وسطی