شام : روس کے فضائی حملوں میں داعش کے کم سے کم 120 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں روس کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں سخت گیر گروپ داعش کے کم سے کم 120 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔روس کی وزارت دفاع کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق مہلوکین میں 60 غیر ملکی شرپسند بھی شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ المیادین کے علاقے میں دہشت گردوں کی ایک کمان پوسٹ کو فضائی بمباری کر کے تباہ کردیا گیا ہے۔اس حملے میں کم سے کم 80 جنگجو مارے گئے ہیں۔ان میں روس کے علاقے شمالی قفقاز سے تعلق رکھنے والے نو جنگجو بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سرحد ی قصبے البوکمال میں فضائی حملوں میں داعش کے کم سے کم 40 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں