عراق کا کردستان کے خلاف انتقامی اقدامات کا اعلان
عراق کی حکومت نے شمالی صوبہ کردستان کی حکومت کی جانب سے آزادی کے لیے کرائے گئے ریفرینڈم کے بعد صوبے کے خلاف انتقامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بغداد کی جانب سے انتقامی اقدامات کا اعلان اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اربیل کے ساتھ مفاہمت کے حوالے سے ثالثی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
’العربیہ‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت کونسل برائے نیشنل سیکیورٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کردستان میں موجود عراقی املاک واپس لینے سمیت کئی دیگر انتقامی اقدامات کررہا ہے۔
کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے اربیل میں موجود عراقی املاک کی واپسی اور بدعنوان عناصر کے تعاقب میں مدد دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کونسل نے پراسیکیوٹر جنرل کے پاس ایک درخواست بھی دی ہے جس میں کردستان میں ریفرینڈم کا انعقاد کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
-
بغداد نے کردستان کے ساتھ کسی بھی اتفاقِ رائے کی تردید کر دی
عراقی دارالحکومت بغداد کی جانب سے اُس اعلان کی تردید کی گئی ہے جس میں کردستان ...
مشرق وسطی -
کردستان کے خلاف جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے : ایران کی دھمکی
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے عراقی کردستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر ...
مشرق وسطی -
فرانس کی بغداد حکومت اور کردستان کے درمیان تنازع میں ثالثی کی پیش کش
فرانس نے عراقی حکومت اور خود مختار کردستان کے درمیان متنازع ریفرینڈم کے ...
بين الاقوامى